03:17 , 18 جون 2026
Watch Live

پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی

پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی ہیں۔ گزشتہ شام سے خدمات متاثر تھیں۔

 

پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ کراچی سمیت کئی شہروں میں سروس میں تعطل آیا تھا، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو گئی، جس سے آن لائن ایپس اور ڈیجیٹل کاروبار کرنے والے متاثر ہوئے۔ صارفین نے رابطے میں دشواری کی شکایات کیں۔

وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ نے کہا کہ تعطل کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور عوام کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی کہ سروسز بحال ہو گئی ہیں، تاہم وجوہات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ حکام نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION